سپر4 مرحلہ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

 یوتھ ویژن نیوز ( عاقب غوری سے ) ایشیا کپ 2022 کے سپر 4 مرحلہ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رویندرجڈیجادائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ جس کے باعث جڈیجا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔جڈیجا کی جگہ اکشر پٹیل کو ٹیم میں شامل کر لیا گیاہے۔

بھارت اپنے اگلے میچز میں جڈیجا کی خدمات حاصل نہیں کر سکے گا، رویندر جڈیجا کو بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ 

واضع رہے کہ  جڈیجا کی شامل کیے گئے بائیں ہاتھ کے اسپن باؤلربھارت کے اسٹینڈبائی اسکوڈ کا حصہ تھے۔ وہ جلد ہی بھارت ٹیم کو دبئی میں جوائن کر لیں گے۔ بھارت اپنا اگلا میچ پاکستان کے خلاف اتوار کو کھیلے گی۔ بھارت اپنے اگلے میچ پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کے  خلاف کھیلے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں