ستمبرمیں مزید بارش ہونےکی پیش گوئی

یوتھ ویژن نیوز ( ثاقب غوری سے )  مون سون بارشوں نے رواں سال پاکستان میں تباہی مچا دی ہے۔ حالیہ غیرمعمولی بارشوں سے سارے ملک کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں ایکڑ زمین زیرآب آنے سے زرعی اجناس کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قدیم تہذیب موہنجودڑو بھی سیلاب سےمتاثر

اب محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے مزید سپیلز کی پیش گوئی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں سندھ میں مون سون کے کم از کم دو سسٹم تیز بارشیں برسا سکتے ہیں، جس کے تحت تھرپارکر، عمرکوٹ اور بدین میں معمول سے 20 سے 30 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،ادارہ شماریات

ان غیرمعمولی بارشوں کی وجہ سے سیلاب متاثرین مزید پریشان ہوسکتے ہیں جبکہ دریائے سندھ میں سیلاب کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بھی معمول سے زائد بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں شمال مشرقی پنجاب میں معمول سے 10 سے 15 فیصد زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔ ستمبر کے حوالے سے باقاعدہ ایڈوائزری آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔  

اپنا تبصرہ بھیجیں