حمزہ شہبازشریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

یوتھ یویژن نیوز( عمران قذافی سے ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے ہیں، تین ہفتہ سےزائد برطانیہ میں قیام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہوشیار! گرم چائےاورکافی پینے سے پہلے یہ پڑھ لیں

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی لندن سے واپسی پرملک فیصل عظیم، عابد شاہ، توصیف شاہ، ماجد ظہور،عمران گورایا، صبغت اللہ سلطان نے لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پیشرفت، اہم رہنما نے بیان ریکارڈ کروادیا

پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز مسلم لیگ ن کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے امور کے حوالے سے نگرانی کریں گے، حمزہ شہباز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ حمزہ شہباز 4 اگست کو اچانک لندن پہنچ گئے تھے انہوں نے 3 ہفتے سے زائد برطانیہ میں قیام کیا جہاں انہوں نے نواز شریف سے بھی ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں