پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پیشرفت، اہم رہنما نے بیان ریکارڈ کروادیا
یوتھ ویژن نیوز ( مظہر چشتی سے ) پاکستان تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جہاں طارق شفیع ایف آئی اے لاہور آفس میں پیش ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ضلعی عدالتیں پراسیکیوشن برانچ کے بغیر کام کر رہی ہیں، جسٹس اطہر من اللہ
تفصیلات کے مطابق طارق شفیع نے پی ٹی آئی کو بھیجے گئے پیسوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا انصاف ٹرسٹ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ عارف نقوی کو جانتے ہیں۔ طارق شفیع نے تفتیشی ٹیم کے تمام الزامات کو رد کر دیا۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے بیس سوالوں پر مشتمل سوالنامہ طارق شفیع کو دے دیا۔
یہ بھی پرھیں: عمران کی سکیورٹی پر ماہانہ کیتنے پیسے خرچ ہوتے ہیں؟ سب پتہ چل گیا
انہیں ان سوالات کے جوابات ایک ہفتے میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ طارق شفیع نے تفتیشی ٹیم سے سوالات کے جوابات دینے کے لیے وقت زیادہ مانگا تھا۔