قدیم تہذیب موہنجودڑو بھی سیلاب سےمتاثر

یوتھ ویژن نیوز( ثاقب غوری سے ) بارشوں کے باعث سندھ کے قدیم تہذیب موہنجودڑو کے آثاروں کو بھی نقصان پہنچا۔

 بارشوں کے باعث سندھ کے قدیم تہذیب موہنجودڑو کے آثاروں کو بھی نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق پانچ ہزار سال قبل قدیم تہذیب موہنجودڑو کے تمام آثاروں کو بارش نے تہس نہس کردیا،بارش نے ڈی کے ایریا، منیر ایریا، اسٹوپا اور گریٹ باتھ سمیت دیگر تاریخی اثاثوں کو شدید نقصان پہنچا

یہ بھی پڑھیں: سندھ کا اور شہر سیلاب میں ڈوب گیا

سب سے زیادہ نقصان موہنجودڑو کی پیرس اسٹریس ڈی کے ایریا اور اسٹوپا کو ہوا ہے،موئنجودڑو کو سن 1911 میں دریافت کیا گیا، برطانیہ کے مشہور آرکیالسٹ سر جان مارشل کی سربراہی میں سن 1921میں موہنجودڑو کی کھدائی کی گئی تھی،

یہ بھی پڑھین: سیلاب متاثرین کی زندگی مشکل ترین ہوگئی،تباہ حال زندگی کی تصویری کہانی

یونیسکو کی جانب سے موئنجودڑو کو عالمی ورثہ world heritage  قرار دیا گیا ہے،500 ایکڑ پر مشتمل اس تاریخی شہر کے آثاروں کی اب تک صرف دس فیصد کھدائی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں