برطانیہ کاسیلاب زدگان کیلئے15ملین پاؤنڈامدادکا اعلان

یوتھ ویژن نیوز ( ثاقب غوری سے برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 15 ملین پاؤنڈ کی امداد کا اعلان کر دیا ہے جوکہ تقریبا پاکستانی سات ارب روپے بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نےپاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئےامداد کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو سیلاب زدگان کی جان بچانے کیلئے امداد کر رہا ہے۔ 15 ملین پاؤنڈ کی امداد سے ملک بھر میں سیلاب زدگان کی رہائش اوراشیاء ضرورت کا اعلان کیا جائے گا۔  کرسٹن ٹرنر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بھجوایا گیا راشن راستے میں فروخت

33 ملین سے زائد لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ اس آفت میں 1100 سے زائد افراد جان کی باازی ہار چکے ہیں۔ 15 ملین پاؤنڈ کی پیشکش گزشتہ ہفتہ کیے گئے 5۔1 ملین پاونڈ فراہم کرنے کے بعد سامنےآئی

اپنا تبصرہ بھیجیں