ستمبراور اکتوبر ستم گر مہینے ہیں،شیخ رشید

یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایک بار پھر پیشگوئی کی ہے کہ شہبازشریف نوازشریف کے راستے کی رکاوٹ بنیں گے، جب کہ ستمبر اور اکتوبر میں پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گی

یہ بھی پڑھیں؛ "نادرا بائیکرسروس”کا آغاز کردیا گیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہنا تھا کہ ستمبر اور اکتوبر ستم گر مہینے ہیں یہ سیاسی بھونچال لائیں گے۔ تعیناتیاں، تنزلیاں، تبدیلیاں اور اہم عدالتی فیصلے انہی دو مہینوں میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی زندگی مشکل ترین ہوگئی،تباہ حال زندگی کی تصویری کہانی

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ستمبر اکتوبر میں ن اور ش ہی آمنے سامنے نہیں بلکہ پی ڈی ایم (PDM) بھی ٹوٹ پوٹ کا شکار ہوگی، جب کہ نوازشریف کے راستے کی رکاوٹ شہباز شریف خود بنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں