پاکستان میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ،عالمی ادارہ صحت نے خبردارکردیا
یوتھ ویژن نیوز( علی رضا سے ) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ڈینگی،ڈائریا اور اسکن کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانو شہزادی لیڈی ڈیانا کو بچھڑے 25 برس ہوگئے
رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ وبائی امراض کی روک تھام کیلئے بیمار افراد کی نگرانی کرنا ہو گی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات فراہمی کرنا پہلی ترجیح ہے۔
Load/Hide Comments