عمران خان کا توہین عدالت کیس میں جواب غیرتسلی بخش قرار

یوتھ ویژن نیوز ( قاری عاشق حسین سے ) ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کو دھمکانے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی آج کی سماعت پر اسلام آبادہائی کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمائمہ کا جماعت اسلامی کی الخدمت پراعتماد،سیلاب متاثرین کیلئے عطیات دینے کی اپیل

جس میں کہا گیا ہے کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان کا جواب غیرتسلی بخش ہے، اس لیے ان کیخلاف شوکاز نوٹس ختم نہیں کیا جاسکتا۔ تحریری حکمنامے میں عمران خان کو ضمنی جواب جمع کروانے کیلئے مزید 7 یوم کی مہلت دی گئی ہے۔ 8 ستمبر سے قبل جواب فریقین کو بھی پہنچایا جائے گا۔ یاد رہے کہ اسلام آبادہائی کورٹ نے خاتون جج کو جلسے میں نام لیکر دھمکی دینے پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے عمران خان کو نوٹس جاری کیا تھا۔ اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو ضمنی جواب جمع کروانے کیلئے مزید 7 یوم کا وقت دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں