عوام کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
یوتھ ویژن نیوز ( عمران قذافہ سے) نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 63 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عوام کو بجلی کا جھٹکا دینےکی تیاری
تفصیلات کے مطابق بجلی جولائی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے سستی کی گئی ہے۔
نیپرا اپنا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کریگا۔ اپریل تا جون کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے حکومتی ٹیرف پر کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔ نیپرا کے ممبر رفیق شیخ نے کہا سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ حکومت برداشت کرے گی صارفین پر منتقل نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کی کارروائی پرمریم نواز کا سخت ردعمل
جون کے ایف سی اے کے 11 روپے میں سے 3 روپے صارفین سے چارج کیئے گئے ہیں۔ کے الیلٹرک کی بجلی کی پیداوار اور بجلی کی خرید کی قیمتوں میں بہت بڑا فرق ہے۔ کے الیکٹرک نے 13 روپے 8 پیسے فی کلو واٹ بجلی خریدی ہے۔ کے الیکٹرک نے خود بجلی 34 روپے 7 پیسے میں پیدا کی ہے۔ مقامی گیس کی کمی کی وجہ سے ہماری بجلی کی پیداواری لاگت زیادہ ہے۔ اگر مقامی گیس دی جائے تو پہداواری لاگت کم ہو کر ساڑھے 7 روپے ہو جائے گی۔ نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کو مقامی گیس کی فراہمی کی سفارش کرے۔ چیئر مین نیپرا کا کہنا ہے کہ آپ کراچی کی بزنس کمیونٹی سے بولیں کہ یہ معاملے حکومت کے سامنے رکھے۔