توہین عدالت کی کارروائی پرمریم نواز کا سخت ردعمل

 یوتھ ویژن نیوز (ویب ڈسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی  پر ردعمل دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج کی دھمکی دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت میں عمران خان کو مزید 7 یوم کی مہلت دیتے ہوئے دوبارہ جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ 

یہ بھی پرھیں: 9 اپریل کی رات عدالتیں کیوں کھلیں؟ چیف جسٹس نےرازکی بات بتادی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں عمران خان کے معاملے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ‘ عمران خان کو فراہم کردہ ڈھیل اور سہولیات سے اور کچھ ثابت ہو نا ہو نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے ہونیوالی ناانصافیاں اور زیادتیاں ایک بار پھر پوری قوم کے سامنے عیاں ہوگئیں۔ ترازوسیدھا نہ ہوسکا’۔ ایک دوسری ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ‘اصل میں توہین کی سزا جج زیبا صاحبہ کو ہونی چاہیے، جنہوں نے انصاف کرکے عمران خان کی شان میں گستاخی کی تھی’۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس:عمران خان کا جواب غیرتسلی بخش قرار،عدالت نےایک اورموقع دے دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں