ایشیاءکپ میں افغانستان نےبنگلہ دیش کو7وکٹ سےشکست دیدی
ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ان کے لیے ایک بھیانک خواب ثابت ہوا۔ افغانستان کو بنگلہ دیش نے جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے افغان ٹیم نے نجیب اللہ زادران کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 19ویں اوور میں پورا کرلیا۔نجیب اللہ زادران نے 6 چھکوں کی مدد سے17 گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے، مصدق حسین نے ناقابل شکست 48 رنز اسکور کیے۔ 128 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان ٹیم کا آغاز اتنا اچھا نہ تھا، اوپنر رحمان اللہ 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کیلئےفنڈریزنگ، میراکی نیویارک میں سڑک پرلائیو پرفارمنس
افغانستان کو دوسرا نقصان 45 رنز کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب حضرت اللہ ززئی 23 رنز بناکر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ کپتان محمد نبی 8 رنز بناسکے۔
3 وکٹیں گرنے کے بعد نجیب اللہ زادران اور ابراہیم زادران نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور افغانستان کو مسلسل دوسری کامیابی دلواتے ہوئے سپر فور مرحلے میں پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گوتم اڈانی دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا
ابراہیم نے 41 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نجیب نے17 گیندوں پر 6 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔
یاد رہے کہ ایشیاء کپ ٹی 20 کے فائنل فور میں رسائی حاصل کرنے والی افغانستان پہلی ٹیم بن گئی ہے۔