بجلی کے بلوں میں بڑاریلیف، وصولی مطل،عدالت نےبڑا فیصلہ سنادیا
یوتھ ویژن نیوز ( ثاقب غوری سے ) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس وصولی معطل کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سوات پہنچ گئے، آئی ایس پی آر
شہریوں کو بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس پر بڑا ریلیف دیدیا گیا ۔جسٹس جواد الحسن نے ٹیکس معطل کر کے آئیسکو سربراہ کو 15 ستمبر کو طلب کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے واپڈا، نیپرا، کو ٹیکس وصولی سے روک کر آئیندہ تاریخ کو جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد الحسن نے تاجر رہنما تاج عباسی کی جانب سے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سیلز ٹیکس سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے ذمہ دار ادارے آئیسکو کو 200 یونٹ تک کے بجائے تمام بجلی صارفین سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نہ لینے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عوام کو بجلی کا جھٹکا دینےکی تیاری
لاہور ہائی کورٹ نے آئیسکو کو بجلی بلوں سے جی ایس ٹی (Sales Tax)بھی ختم کرنے کی ہدایت کردی۔حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے تمام گھریلو صارفین سے اگست کے مہینے میں آنے والے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔حکومت کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے 1 کروڑ سے زائد بجلی صارفین کو فائدہ ہوگا۔