روس کا یوکرائنی فضائیہ تباہ کرنے کا دعوی

یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک )روسی میڈیا نے  دعوی کیا ہے کہ ماسکو، یوکرین کی فضائیہ  کو سرے سے تباہ کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے سینیئر مشیر کاکہنا ہے  کہ یوکرینی فوج نے روسی کی دفاعی لائن کو چند گھنٹوں میں توڑ ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی صدر شی جن پنگ کی سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی یقین دہانی

 رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم روسی سفارتی ذریعے نے بتایا کہ ماسکو نے یوکرین کی فضائیہ میں جو کچھ بچا تھا اسے اپنی ایرو اسپیس فورسز اور دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا ہے۔

مگ – 29، سخوئی-27 اور سخوئی-25 طیاروں سمیت سابق یوکرینی فضائیہ کے تمام اہل آپریشنل اہلکاروں کو روسی ایرو اسپیس فورسز اور فضائیہ کی موثر کارروائیوں سے عملی طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔یوکرینی فضائیہ کے لئے پولینڈ اور دیگر مشرقی یورپی ممالک میں پائلٹوں کی بھرتی کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بینک آف پنجاب نے وزیراعلی فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے1 کروڑروپے کا چیک عطیہ کردیا

یوکرین نے اپنے علاقوں کا کنٹرول واپس لینے کی غرض سے شروع کی گئی نئی مہم کے تحت جنوبی شہر خیرسون کے اکثر مقامات پر دشمن کی دفاعی لائن کو توڑنے میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق روس نے یوکرین کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو نے بندرگاہی شہر میکولائیف پر شیلنگ کر کے کیف کی جوابی جارحانہ کارروائی کو ناکام بنا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں