بینک آف پنجاب نے وزیراعلی فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے1 کروڑروپے کا چیک عطیہ کردیا
یوتھ ویژن نیوز ( یاسر ملک سے )وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کی ملاقات کی۔ ظفر مسعود نے بینک آف پنجاب کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک عطیہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیلاب سے250 افراد جان کی بازی ہار گئے
چوہدری پرویز الہی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مخیر حضرات مصیبت میں گھرے اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے لئے آج پاکستان ہم سب سے ایثار و قربانی کا تقاضا کررہاہے۔ سیلاب سے ہونے والی تباہی ناقابل بیان ہے۔ متاثرین سیلاب کی مددکرنا عین عبادت اور ہم سب کا اخلاقی،قومی و مذہبی فریضہ ہے۔ صاحب حیثیت بینک آف پنجاب کے اکاؤنٹ نمبر 6010159451200028 میں دل کھول کر امدادی رقوم جمع کرا ئیں -وزیراعلیٰ فلڈریلیف فنڈ کا IBAN نمبر 6010159451200028 PK92BPUNہے
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کی درخواست ضمانت خارج، دوبارہ جیل منتقل
ودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم شفاف طریقے سے متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائے گی.پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی آبادکاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ ہم کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔جن لوگوں کے گھربارتباہ ہوئے ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر مالی امداددیں گے۔
بینک آف پنجاب کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ کاشف، ہیڈ مارکیٹنگ اسد ضیاء، چیف آف سٹاف بینک آف پنجاب نوفل داؤد او ردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.