عمران خان کی ٹیلی تھون جاری،2 گھنٹےمیں ایک ارب 74 کروڑ جمع ہوگئے
یوتھ ویژن نیوز (ثاقب غوری سے ) عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیلی تھون سے ملنے والی رقم پورے ملک میں خرچ کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب زدگان کے لیے ٹیلی تھون سیشن میں کہا کہ پاکستان کیلئے اس وقت سب سے مشکل وقت ہے، سیلاب سے اس وقت پورا ملک متاثر ہوا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پرھیں : ملک بھر میں سیلاب اور بارش سے مزید 75 افراد جاں بحق
چیئرمین تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پورا پاکستان ملکر اس امتحان کا سامنا کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ثانیہ نشتر کو فلڈ ریلیف فنڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جو بھی فنڈز ملیں گے اسے ثانیہ نشتر کی سربراہی میں خرچ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیرترین کا تحریک انصاف کی حکومت سےرابطہ، بڑااعلان کر دیا
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بہت سارے لوگ مدد کرنا چاہتے ہیں،ٹیلی تھون سے ملنے والی رقم پورے ملک میں خرچ کی جائے گی۔
واضح رہے اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک کے بہت سےعوام سیلاب سے شدید متاثر ہیں، سیلاب متاثرین کیلئےٹیلی تھون کے ذریعے پیسے اکٹھے کر رہا ہوں۔
عمران خان نے تمام پاکستانیوں اور اوورسیز کو ٹیلی تھون میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا جیسے جیسے پیسہ آئے گا سیلاب متاثرین میں تقسیم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اربوں روپےکا راشن تقیسم، سیلاب زدگان کو خبرتک نہ ہوئی
ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی تھون سے جو فنڈز آئیں گے ان کو ثانیہ نشتر دیکھیں گی، ثانیہ نشتر کے ماتحت ایک کمیٹی میں تمام صوبوں کے لوگ شامل ہوں گے اور ٹیلی تھون سے جو پیسہ ملے گا وہ پورے پاکستان میں استعمال ہوگا