عمران خان آج رات سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون کریں گے

یوتھ ویژن نیوز(یاسر ملک سے ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج رات سیلاب زدگان کے لیے ٹیلی تھون کریں گے، عمران خان نے تمام پاکستانیوں اوراوورسیز کو شرکت کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان رات ساڑھے 9 سے 12 بجے سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقومی ٹیلی تھون منعقد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کوعدالت سے بڑاریلف ملک گیا، تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی ختم

ٹیلی تھون کے ذریعے مخیرحضرات سے سیلاب متاثرین کیلئے چندہ جمع کیا جائے گا، اس موقع پر پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی بھی عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔

عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون سے متعلق خصوصی پیغام میں کہا تھا کہ اللہ نےہمیں بڑےامتحان میں ڈالا ہے، 2010 سے بھی بڑا سیلاب آج پاکستان میں آیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجن پورکےمقام پردریائےسندھ میں اونچےدرجےکےسیلاب کا خطرہ 

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک کے بہت سےعوام سیلاب سے شدید متاثر ہیں، سیلاب متاثرین کیلئےٹیلی تھون کے ذریعے پیسے اکٹھے کر رہا ہوں۔

عمران خان نے تمام پاکستانیوں اور اوورسیز کو ٹیلی تھون میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا جیسے جیسے پیسہ آئے گا سیلاب متاثرین میں تقسیم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی تھون سے جو فنڈز آئیں گے ان کو ثانیہ نشتر دیکھیں گی، ثانیہ نشتر کے ماتحت ایک کمیٹی میں تمام صوبوں کے لوگ شامل ہوں گے اور ٹیلی تھون سے جو پیسہ ملے گا وہ پورے پاکستان میں استعمال ہوگا۔

۔

اپنا تبصرہ بھیجیں