راجن پورکےمقام پردریائےسندھ میں اونچےدرجےکےسیلاب کا خطرہ
یوتھ ویژن نیوز (مظہر چشتی سے ) راجن پور میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، 36 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ یو اے ای سے پاکستان پہنچ گئی
فلڈ کنٹرول روم کے مطابق ندی نالوں کے سیلاب سے 7 لاکھ ایکڑ رقبہ شدید متاثر ہوا ہے، سیلاب سے 3 لاکھ 50 ہزار ایکڑ زرعی رقبے کو نقصان ہوا ہے۔
فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 2 لاکھ 15 ہزار افراد شدید متاثر ہوئے ہیں اور 26 ہزار گھروں کو نقصان ہوا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے فاضل پور اور تحصیل روجھان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائیکورٹ نےتوہین کیس میں الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا
سیلاب سے 475 سرکاری اسکول ڈوب گئے ہیں جبکہ انڈس ہائی وے روڈ اور دیگر سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ سندھ اور پنجاب انڈس ہائی وے 11 روز سے بند ہے۔