کوہستان کے سیلابی پانی میں پھنسے شخص کوآرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے ریسکیو کر لیا

یوتھ ویژن نیوز (ثاقب غوری سے ) آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے کٹھن ترین صورتحال میں کامیابی سے ریسکیو مشن مکمل کرتے ہوئے کوہستان میں سیلابی پانی میں گھرے ہوئے ایک شخص کو ریسکیو کر لیا ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ کوہستان انتظامیہ نے خطرناک صورتحال کے باعث ہنگامی طور پر رابطہ کیا تھا، جی او سی منگلا ڈویژن اور کمانڈر منگلا بریگیڈ نے فوری ریسپانس دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سیکڑوں شاہراہیں اور پل سیلاب میں بہہ گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق جی او سی منگلا ڈویژن اور کمانڈر منگلا بریگیڈ پتن کے قریب صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے، آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو نیچے کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے افسران اور ہیلی کاپٹر کے عملے نے سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے شخص کو ریسکیو کیا۔

یہ بھی پڑھیں سوات میں سیلابی پانی اترنےلگا،بجلی کی بحالی کا کام شروع

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ویژن کے مطابق ایک ایک فرد تک پہنچ کر مدد کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں