آذربائیجان کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان
اسلام آباد: آذربائیجان نے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کر دیا۔
آذربائیجان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صدر آذربائیجان نے کہا ہے کہ امداد کی رقم سیلاب متاثرین کی بحالی اور دیگر کاموں پر خرچ کی جائے گی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امداد فراہم کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اماراتی صدرکا پاکستان میں سیلاب زدگان کی فوری امداد کاحکم
اس سے قبل برطانیہ نے بھی پاکستان میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے امداد کا اعلان کیا تھا۔ برطانیہ سیلاب متاثرین کے لیے 40 کروڑ 50 لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گا۔
Load/Hide Comments