سوات میں سیلابی پانی اترنےلگا،بجلی کی بحالی کا کام شروع

  یوتھ ویژن نیوز ( واصب غوری سے ) دریائے سوات میں سیلابی پانی کے اترنے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے خیبر پختونخوا کے 13اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے  جبکہ سیلاب سے متاثر ہوکر ایک لاکھ 80 ہزار افراد نے نقل مکانی کی ہے۔

سیلابی پانی اورسڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث درجنوں سیاح کالام میں پھنسے ہوئے ہیں، کمراٹ میں 100 سے زائد سیاح پھنس گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ میں اونچے درجےکا سیلاب،فلڈ فورکاسٹنگ کا ریڈالرٹ جاری

لوئر دیر، شب قدر، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر مقامات پر متاثرین تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب دریائے سوات میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں کمی آنے کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بجلی کی مکمل بحالی میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بارشوں سے ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، مریضوں کی تعداد 300 سے بڑھ گئی

سوات میں سیلابی صورتحال کے بعد کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں اور راستے دریا برد ہوگئے ہیں، سیلابی پانی سے بحرین اور کالام کے درمیان بھی زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کے باعث متعدد سیاح پھنس گئے ہیں۔

وزیراعلی محمود خان کے آبائی گاؤں مٹہ کا بائی پاس روڈ بھی سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔

 حالیہ سیلاب میں وادی سوات میں 15 رابطہ پلوں کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں