کسانوں کے خوشخبری،گندم کی فی من امدادی قیمت 3000 ہزارروپے مقرر کرنے کی تجویز
یوتھ ویژن نیوز (ثاقب غوری سے ) سندھ حکومت نے وفاق کو گندم کی فی من امدادی قیمت 3000 ھزار مقرر کرنے کی تجویز دے دی۔وفاقی و صوبائی حکومتوں کا گندم کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کے متعلق ویڈیو لنک کے ذریعے مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، صوبائی وزرا اور محکمہ زراعت کے تمام سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی و صوبائی سیکریٹریز کی گندم کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کے متلعق بریفنگ دی۔
یہ بھی پرھیں: بھارتی تاریخ میں پہلی بارسپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست نشر ، یویو للت نئے چیف جسٹس بن گئے
صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کہ سندھ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو گندم کی سرکاری قیمت فی من 3 ہزار مقررکرنے کی تجویزدی ہے سندھ حکومت نے ہمیشہ دیگر صوبوں سے زیادہ گندم کی سرکاری قیمت کاشتکاروں کو دی ہے۔
یہ بھی پرھیں: سندھ کےعلاقوں میں 1100 ملی میٹر تک بارش ہو چکی
منظور وسان کا کہنا تھا کہ سندھ نے 3 ھزار، پنجاب 2800 روپے، کے پی نے 2600 سو اور بلوچستان نے2800 روپے فی من امدادی قیمت مقرر کرنے کی تجویز دی۔وفاقی وزیر فوڈ اور صوبائی وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔