نوازشریف کا مفتاح اسماعیل اور شہباز شریف پر عدم اعتماد کا اظہار، سہیل وڑائچ کا دعوی

پاکستانی صحافت کے جانے مانے نام سہیل وڑائچ نے لندن میں سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ جس کا احوال انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں سنایا ہے

انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف نہ تو مفتاح اسماعیل اور نہ ہی شہباز شریف کی کارکردگی سے خوش ہیں۔ لیکن وہ مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ نواز شریف براہ راست سپریم کورٹ کو احتجاجی خط لکھنے جارہے ہیں۔

وزیرخزانہ کی پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اسحاق ڈار کو معاشی پالیسیز چلاتے ہوئے دیکھتا چاہتے ہیں۔ سہیل وڑائچ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو بھی اپنی پالیسیز ریویو کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ کیونکہ شہباز شریف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام نظر آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں