پی ایس ایل7: اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ
کراچی: (عاقب ابراہیم غوری سے )پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 7 کے پہلے مرحلے کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کربلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔
یوتھ ویژن نیوز کے مطابق شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آبادیونائیٹڈ 4 میچز میں سے 2 میں کامیابی حاصل کر کے 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ کراچی کی ٹیم اب تک کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہوئی ہے
Load/Hide Comments