پی ایس ایل 7، سلطانز نے زلمی کو 57 رنز سے شکست دے دی

کراچی (عاقب ابرہیم غؤری سے )پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 7 کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 57 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا جو وہ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز ہی بنا سکی۔

پشاور زلمی کی جانب سے زازئی نے 43 جب کہ حیدر علی نے 21 رنز بنائے۔ سلطانز کے عمران طاہر اور شاہنواز دھانی نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے پشاور کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں