پاکستان میں اس سال 4 فصلوں میں ریکارڈ پیداوار ہوئی ، یوریا کھاد کی قلت نہیں،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں گے، سید فخرامام

ملتان:(واصب ابراہیم غوری سے) وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ گندم کا ہدف 28.09میلین ٹن رکھا ہے پاکستان کے تمام صوبوں میں گندم کی بیجائی مقررہ وقت پر ہوئی ہے اگر اس مرتبہ ملک میں بارشیں بروقت ہوئیں توگندم کا مطلوبہ ہدف حاصل کرلیں گے، ان خیالات کا  اظہار  وفاقی وزیر نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں ڈائیس  ایگریکلچر اینڈ فوڈ سائینسزکے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پاکستا ن کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا ہورہا ہے کہ صوبائی حکومتوں سے گندم کے بارے میں ہفتہ وار تفصیلی رپورٹ  لی جارہی ہے اس دفعہ سو اچھ لاکھ ٹن  گندم کا سارٹیفائیڈ بیج ہمارےپاس موجود تھا اس طرح ہم امید کرتے ہیں کہ گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل ہوگی  حکومت نے گندم کی قیمت 1950روپے فی من مقرر کی ہے اس طرح کاشتکار کو بہتر معاوضہ ملے گا اور ہمارا کاشتکار خوشحال ہوگا وفاقی وزیر نے کہا کہ پیچھلے سال اکنامک گروتھ تین اعشاریہ نو فیصد تھی لیکن اس سال 4سے 5فیصد رہنے کی توقع ہے  پاکستان میں اس سال 4فصلوں میں ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے پیچھلے 12سال سے پاکستان میں گندم کی اوسط پیداوار 28سے 30من فی ایکڑ رہی ہے اس طرح 2من پیداوار میں اضافہ ہوا   ہم نے دنیا کا مقابلہ کرنا ہے کٹنگ ایج ٹیکنالوجی آئے گی تو ہم دنیا کا مقابلہ کرپائیں گے وفاقی وزیر نے کہا کہ دودھ  کی پیداوار میں ہمارا  ساتواں بڑا ملک ہے مگر ویلیو اڈیشن صرف 30فیصد ہے ہم ویلیو اڈیشن کرکے ملک کیلئے زرمبادلہ حاصل کرسکتے ہیں چائینہ سے ہم 16ارب ڈالرز کی امپورٹ کرتے ہیں جبکہ ایکسپورٹ صرف ڈیرھ ارب ڈالر کی ہے دھان کی اس سال ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے ہم نےوزارت تجارت سے بات کی ہے کہ ہم چاول ایکسپورٹ کرسکتے ہیں –
بعد ازاں وفاقی وزیر سید فخر امام نے زرعی کمپنیوں کی طرف سے لگائے گئے مختلف سٹالز اور زرعی آلات کی نمائش کا معائنہ بھی کیا  تقریب میں ترقی پسند زمیندار ، کاشتکار ، زرعی سائنسدان اور محکمہ زراعت سے وابسطہ افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی –     
 

اپنا تبصرہ بھیجیں