منی بجٹ کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا

اسلام آباد ـ(یاسر ملک سے )منی بجٹ کی منظوری کے لیے آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا، اجلاس 30 دسمبر کو ہوگا۔

منی بحٹ کی منظوری کے لیے آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس  کل ہو گا۔

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش ہو گا۔ پی ٹی آئی کی  پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی جمعرات کو طلب کر لیا گیا ہے۔ارکان اسمبلی کو منی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم  عمران خان نے منی بجٹ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں