سپریم کورٹ، عدم اعتماد سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر قانونی قرار، قومی اسمبلی بحال
اسلام آباد (واصب ابراہیم غوری سے) – سپریم کورٹ نے عدم اعتماد سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر قانونی قرار دیدی۔ قومی اسمبلی بحال کردی۔
عدالت نے صدر کا اسمبلی تحلیل کرنا کالعدم قرار دیکر اسمبلی بحال کردی، وفاقی کابینہ کو بحال کردیا گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے عدالت نے از خود نوٹس کیس نمٹا دیا، فیصلہ متفقہ ہے۔
فیصلہ کے مطابق اسپیکر اجلاس فوری بلا کر عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائیں، قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل 10:30 بلایا جائے۔ وزیراعظم اسمبلی تحلیل کرنے کے اہل نہیں تھے۔ اسپیکر عدم اعتماد پر ووٹنگ تک اجلاس ملتوی نہیں کر سکتا۔ حکومت کسی صورت ارکان کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روک سکتی۔
سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات پر فوری عمل در آمد کرنے کا حکم صادر کردیا۔ آرٹیکل 63 اے پر عدالتی فیصلے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ عدم اعتماد کامیاب ہو تو فوری نئے وزیراعظم کا الیکشن کرایا جائے