بھارت کا 2023 تک اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان

بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے ملکی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت  میں ڈیجیٹل روپے کا تعارف “بلاک چین اور دیگر ٹیکنالوجیز” پر مبنی ہوگا۔

نرملا سیتارامن نے ملک کا سالانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’مرکزی بینک کی ڈیجیٹل کرنسی کا تعارف ڈیجیٹل معیشت کو ایک بڑا فروغ دے گا، اور ڈیجیٹل کرنسی زیادہ موثر اور سستی کرنسی مینجمنٹ سسٹم کا باعث بنے گی۔

ریزرو بینک آف انڈیا یکم اپریل سے شروع ہونے والے مالی سال 2022-2023 میں ڈیجیٹل روپیہ متعارف کرائے گا۔ تاہم سیتارامن نے اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں کہ ڈیجیٹل روپیہ کیسے کام کرے گا یا یہ کیسا نظر آئے گا۔

ھارت اگر اپنے منصوبوں پر قائم رہتا ہے تو وہ مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی (CBDC) متعارف کرانے والی دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں میں سے ایک ہو گا۔

یاد رہے چین 2014 سے اپنے یوآن کے ڈیجیٹل ورژن پر کام کر رہا ہے اور جب عالمی سطح پر CBDCs شروع کرنے کی بات آتی ہے تو وہ سب سے آگے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں