ایک اور سعودی ایئرپورٹ سے دبئی اور لندن کیلیے پروازیں

سعودی عرب کے ایک اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی اور لندن کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

سعودی عرب میں نیوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ماہِ جون کے آخر میں دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز ہو گا جس کے بعد لندن کے لیے بھی براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی۔

بین الاقوامی پروازوں کے لیے نیوم ایئرپورٹ کا سعودی عریبین ایئرلائن (السعودیہ) کے ساتھ اسٹریجک شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

Saudia, NEOM to start regular international flights from NEOM Bay Airport

نیوم تین براعظموں کے سنگم پر واقع ہے اور اپنے اسٹریجک محل و قوع کی وجہ سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

Saudia announces weekly international flights to NEOM | | AW

اس ایئرپورٹ کے ذریعے دنیا کی 40 فیصد آبادی کو 4 گھنٹے سے بھی کم وقت میں نیوم پہنچایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں