این اینڈ این کے پلیٹ فارم سے امسال سو غریب بچیوں کی شادی کے اخراجات اٹھائے جائیں گے، چوہدری سلیم نذر
اسلام آباد: (عثمان صادق سے ) این اینڈ این ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکپتن کے سرپرست اعلی اور پاکپتن سے تعلق رکھنے والے جنوبی افریقہ میں مقیم اورسیز پاکستانی ، نوجوان معروف و ممتاز بزنس مین، سیاسی اور سماجی شخصیت چودھری نعیم احمد اور ان کے چھوٹے بھائی چودھری سلیم نذر نے کہا ہے کہ این اینڈ این کے پلیٹ فارم سے امسال سو غریب بچیوں کی شادی کے اخراجات اٹھائے جائیں گے۔ این اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر انتظام اس وقت سینکڑوں ضرورت مند خاندانوں کی کفالت کی جا رہی ہے۔ پاکپتن میں فاونڈیشن کے تعاون سے گزشتہ سال پانچ ہزار راشن بیگز تقسیم کیے گئے جبکہ متعدد ڈسپنسریوں اور ایمبولینسز کا مربوط نظام بھی چلایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایک رفاعی ہسپتال بھی زیر تعمیر ہے۔ فاونڈیشن کے سرپرست اعلی چودھری سلیم نزر کا کہنا ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور پاکستان کی غریب عوام کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔