اعجاز احمد قریشی نے وفاقی محتسب کے عہدے کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد۔(واصب ابراہیم غوری سے ):اعجاز احمد قریشی نے وفاقی محتسب کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔پیر کو حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی ان کی تعیناتی کا با قاعدہ نوٹیفیکشن گزشتہ روز جاری کر دیا گیا ۔ اعجاز احمد قریشی چیف سیکرٹری سندھ ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ اور سیکرٹری ریلوے وسیکرٹری ماحولیات کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ جناب اعجا ز احمد قریشی نے 1972 ء میں مقابلے کا امتحان پاس کر کے بطور اسسٹنٹ کمشنر سول سروس شروع کی ۔ وہ ڈپٹی کمشنر ، کمشنر اور کئی صوبائی محکموں کے سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیتے رہے ۔ وہ کئی برس سے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں سینئر ایڈ وائز راورقومی کمشنر براۓ اطفال کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔ وہ کینیڈامیں کونسل جنرل ٹریڈ کمشنر آف پاکستان اور یواین باڈی میں پاکستان کے مستقل نمائندے کے طور پر بھی کام کرتے رہے ۔ 2005 ء کے زلزلہ کے دوران غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر انہیں تمغہ ایثاربھی دیا گیا۔اعجازاحد قریشی نے پنجاب یونیورسٹی سے پیٹیکل سائنس میں ایم اے کے علاوہ امریکہ کی ( Pennsylvania ) سٹیٹ یونیورسٹی سے پلک پالیسی اور پلاننگ میں ماسٹربھی کر رکھا ہے ۔